Wednesday, 27 December 2017

شوبز: انوشکا ویرات کی دہلی میں شادی کے بعد خصوصی تقریب، بھارتی وزیرِ اعظم سمیت نامور شخصیات کی شرکت

https://goo.gl/MU97HT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بھارتی بلے بازوں میں موجودہ ماسٹر بلاسٹر سے مشہور ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی کے بعد خصوصی تقریبات کے سلسلے کا آغاز بھارت کے دارالحکومت دہلی سے شروع ہوچکا ہے۔

نوبیاہے جوڑے نے دہلی میں تقریب سجائی جس میں دونوں نے روایتی لباس زیب تن کیا۔ جہاں ایک طرف انوشکا لال اور سنہری ساڑھی پہنے گجرہ لگائے جلوہ گر ہوئیں تو دوسری جانب ویرات کوہلی بھی اہلیہ سے پیچھے نہ رہے اور ویرات نے بھی کالی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے کے ساتھ بھاری کڑھائی والی شال کاندھے پر ڈالے انٹری دی تو ان کا روپ سب کو خوب بھایا۔

شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹر گوتم گمبیر، سریش رائنا اور شیکر دھون سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کوہلی اور انوشکا کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

ویرات اور انوشکا کی شادی کی ایک اور تقریب ممبئی میں چھبیس دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے گیارہ دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ ‘بوگو فینو چیتو’ میں شادی کی تقریب سجائی تھیں جہاں تین روز تک تقریبات جاری رہیں۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...