https://goo.gl/qBQ1fi
ویسے تو یورپی ممالک میں مسلمان خواتین کی جانب سے اسکارف یا نقاب پہننے پر بھونچال آجاتا ہے،جب کہ متعدد ممالک نے تو اس پر پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔
تاہم اب برطانوی ماہرین صحت نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ’اسکارف‘ یا ’نقاب‘ سردیوں میں پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سمیت ’استھما‘ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ’استھما‘ کو اردو میں ’دمہ‘ کہا جاتا ہے، اس بیماری میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ہوا، آلودگی اور ٹھنڈک انسان کے ناک اور منہ کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہوکر پیٹ کے اندرونی اعضاء کو متاثر کرتی ہے، جس وجہ سے نزلہ، زکام، الرجی اور استھما جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ برطانیہ کی استھما سوسائٹی نے سردیاں شروع ہوتے ہی ’اسکارف کے ذریعے زندگی کا تحفظ‘ نامی ایک مہم شروع کی، جس میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اسکارف استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکارف کے استعمال سے ٹھنڈی ہوا یا آلودگی ناک اور منہ میں داخل نہیں ہوتی، یا اس عمل کے بعد انتہائی کم مقدار میں یہ چیزیں انسانی جسم میں داخل ہوتی ہیں، جس وجہ سے ’استھما‘ کے مریض سردیوں میں بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔
ماہرین نے اپنی مہم میں لوگوں پر واضح کیا کہ ’اسکارف‘ یا ’نقاب‘ استھما سمیت دیگر مرضوں کی دوائیوں کا نعمل بدل نہیں، تاہم یہ استھما سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے مددگار ہے۔ ماہرین کے مطابق اسکارف نہ صرف ہوا ہی نہیں بلکہ اڑنے والی دھول اور مٹی کو بھی ناک اور منہ میں جانے سے روکتا ہے، جو زیادہ تر استھما یا سانس لینے میں دشواری کا باعث بنتی ہیں۔ خیال رہے کہ ’استھما‘ (دمہ) سانس کی نالیوں کے سکڑ جانے یا ان میں دیگر خرابیاں پیدا ہونے کے باعث ہوتی ہے۔
دمہ کے مریضوں کو ٹھنڈی ہوا سمیت مٹی اور دھول میں بھی سانس لینے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کو الرجی ہوتی ہے، جس وجہ سے جانوروں، پودوں اور دیگر جانداروں کے باعث بھی انہیں سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 25 کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، جن میں 70 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں بھی دمہ کے مریضوں کی بہت بڑی تعداد بستی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Tuesday, 12 December 2017
اسکارف استھما (دمہ) میں مددگار قرار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment