https://goo.gl/QgCHE2
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے کئی برس کی قربتوں کے بعد بالآخر شادی کررہی ہیں لیکن جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو وہ شرمانے کے بجائے گھبرا گئیں۔
آج کل بھارتی میڈیا پر صرف انوشکا شرمااوربھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی اٹلی میں شادی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقاریب اٹلی میں 9 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ اداکارہ انوشکا شرما اپنے والدین کے ہمراہ گزشتہ روز اٹلی روانہ ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انوشکا اپنی شادی کے لیے اٹلی روانہ ہوئی ہیں۔ ائیر پورٹ پر ان کے ساتھ بھاری سامان موجود تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی کے لیے اٹلی گئی ہیں۔
ممبئی سے اٹلی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر صحافیوں نے انوشکا شرما کو دیکھتے ہی ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور ان سے شادی کے متعلق سوالات کرنے لگے۔ صحافیوں کی جانب سے شادی کے سوالات سن کر انوشکا شرما گھبراگئیں اور شکریہ ہٹ جاؤ کہتے ہوئے بغیر کسی سوال کا جواب دئیے وہاں سے چلی گئیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Tuesday, 12 December 2017
ممبئی ائیرپورٹ پر انوشکا شادی کے سوال پر گھبرا گئیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment