Thursday, 28 December 2017

چین کا سالانہ سنو فیسٹول، لوگوں کی توجہ کا مرکز،تصاویر دیکھیں

https://goo.gl/GXKVR9
بیجنگ: چین میں سالانہ سنو فیسٹیول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، دیوہیکل برف کے مجسموں پر تھری ڈی لائٹنگ شو نے ماحول کو مزید سحرانگیز بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ہرسال کی طرح امسال بھی برف باری کے بعد سالانہ ’سنو فیسٹیول‘ کا اہتمام کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے شہری اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

انوکھے اوردلکش دیوہیکل برف کے مجسموں پر روشنیوں کے ایسے دلچسپ نظارے کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔



دنیا بھرآئے سیکڑوں ماہر مجسمہ سازوں نے لمبے چوڑے دیدہ زیب شاہکار مجسموں کو بنانے میں حصہ لیا۔ اس رنگا رنگ فیسٹیول میں خوبصورتی سے تراشے گئے مجسموں کو دیکھنے دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔



فیسٹیول میں آنے والے بچوں کے لیے خصوصی طور پر اسکیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جہاں وہ گاڑیوں اور شوز پہن کر لطف اندوز ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ کئی ایسے مجسمے بھی بنائے جاتے ہیں جن کے اندر لوگ داخل بھی ہوسکتے ہیں۔


Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, توجہ, دیکھیں, سالانہ, سنو, فیسٹول, لائف-اسٹائل, لوگوں, مرکزتصاویر, چین, کا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...