https://goo.gl/m6JEBn
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو تاریخی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعے کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں خصوصی طور پر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر گفتگو کی گئی اور اس دوران مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو شہر قائد آنے والے کرکٹرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بکتر بند بسوں کے انتظام کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو، کراچی کے عوام پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور میری کوشش ہو گی کہ اس ایونٹ کو ہر لحاظ سے ایک تاریخی موقع بنا دیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز کو فائنل کیلئے 30 دن کے اندر سیکیورٹی مشقوں کی فل ڈریس ریہرسل کرنے کی ہدایت کی اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے عالمی برادری کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد بحال ہو گا۔ ملاقات کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سیکیورٹی کو نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹوں پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ 25 مارچ کو شیڈول فائنل کے سلسلے میں اس وقت نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اس ملاقات کے دوران ہوم سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی سجی کراچی اور کمشنر کراچی بھی موجود تھے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال 22 فروری سے ہو گا جہاں ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور نو وارد ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے البتہ سیمی فائنل حیثیت کے حامل ایونٹ کے دو ایلیمنیٹر لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد کراچی 25 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔
Urdu Khabrain
Friday, 22 December 2017
وزیر اعلیٰ سندھ کی پی ایس ایل فائنل تاریخی بنانے کی یقین دہانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment