https://goo.gl/6GgBMC
کیلیفورنیا : دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹولانچ نامی طیارے کو انتہائی بلند پرواز کےلیے تیار کیا گیا ہے، اس کے اوپرراکٹ رکھ کر اسے فضا میں لانچ کیا جائے گا جہاں سے راکٹ سیٹلائٹ اور دیگر سامان کو خلا میں لے کر جاسکے گا۔ اس طرح راکٹ کے ایندھن اور لاگت میں کمی آئے گی کیونکہ زمین سے راکٹ کی پرواز میں بہت ایندھن درکار ہوتا ہے اور اس پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
اس طیارے کا تمام تر سسٹم ناسا نے ٹیسٹ کیا ہے، طیارے کے دوڑنے، مڑنے اور بریک لگانے کا سارا عمل پر کھا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے کمیونی کیشن نظام کی جانچ ہونی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک طیارہ اچھی طرح کام کررہا ہے۔
طیارے کے ٹیسٹ کا مقصد یہ تھا تاکہ طیارے کے چلنے اور روکنے کی رفتار کو جانچا جا سکے۔
اپنے بازوؤں کے سائز کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے، جس میں پریٹ اینڈ وٹنی کمپنی کے 6 عدد ٹربوفین انجن نصب ہیں، آزمائشی طور پر ان 6 انجنوں کو بھی کھولا گیا ہے۔

خیال رہے رواں سال جون میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی رونمائی کی تھی۔
یلن کی ایرو سپیس کمپنی سٹریٹولانچ سسٹم نے اس ہوائی جہاز کو تیار کیا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات اس کا دیوقامت سائز ہے، اس طیارے کو دو بوئنگ 747 جہازوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے، اس کے 28پہیے ہیں جبکہ اس کو اڑانے کیلئے 747 جہاز کے چھ انجن استعمال کئے گئے ہیں۔
یہ دنیا کا پہلا واحد جہاز ہے کہ جس کے پروں کا پھیلاﺅ ایک بڑے فٹ بال سٹیڈیم کے برابر ہے، پروں کے 385فٹ پھیلاﺅ کے ساتھ اس ہوائی جہاز نے اینٹو نووف 225 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, بڑے, جہاز, دنیا, سائنس و ٹیکنالوجی, سب, سے, پرواز, کامیاب, کی, کے, ہوائی
Friday, 22 December 2017
دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی کامیاب پرواز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment