Saturday, 16 December 2017

حکومت کی نااہلی کے باعث ہی فوج مداخلت کرتی ہے، پرویز مشرف

https://goo.gl/JYVKSe
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت جلد از جلد رخصت ہوجائے اور عبوری حکومت جو ملک کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھا سکے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حکومت مدت کے حوالے سے حالیہ بیان پر سابق صدر نے کہا کہ ’میری دلی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت جلد سے جلد ختم ہوجائے جس کے بعد عبوری حکومت آئے جو ملک کو سنبھالے، کیونکہ ملک کی اس وقت بہت بری حالت ہے جبکہ ملکی معیشت بھی تباہ حال ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کی نااہلی کے باعث ہی فوج مداخلت کرتی ہے اور جب آپ ملک کو تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہو تو آپ کو کون چلنے دے گا، سپریم کورٹ اچھا کام کر رہی ہے اور اگر فوج کا بھی اس میں کردار ہے تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ آج ہر پاکستانی پریشان ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ملک کی موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عبوری حکومت کو لایا جائے جو سپریم کورٹ کی اجازت سے قانون ترامیم بھی کر سکے اور کچھ مدت تک وہ حکومت کرے اور ملک کو پٹڑی پر چڑھائے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ’اگر حکومت کے ختم ہونے کے بعد تین یا چھ ماہ کے لیے عبوری حکومت آتی ہے تو اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس وقت ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت ضروری ہے، اس وقت آئین سے زیادہ ملک کو بچانے اور جمہوری ترامیم کی ضرورت ہے۔‘ نواز شریف اور عمران خان کے موازنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کبھی صادق اور امین نہیں رہے اور نواز شریف اور عمران خان کا اور ان کے کیسز کا موازنہ کرنا زیادتی ہے، عمران خان ایک دیانتدار شخص ہیں جن پر کوئی شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا، تاہم اگر ہر چھوٹی بات کو دیکھا جائے تو پھر ہر آدمی بے ایمان ہے، جبکہ عمران خان جھوٹ نہیں بولتے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’عدلیہ ریاست کا ایک اہم ستون ہے لیکن کسی ستون کا دوسرے سے تصادم نہیں ہونا چاہیے اور ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’ملک کے تمام سیاسی رہنماؤں کو لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی صلاحیت صرف عمران خان کے پاس ہے جسے ہم سب کو تسلیم کرنا چاہیے، لیکن ان کے پاس آنے کے بعد چند لوگوں کا ان سے نالاں ہوجانا ایک الگ بات ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, باعث, حکومت, فوج, مداخلت, مشرف, نااہلی, پاکستان, پرویز, کرتی, کی, کے, ہی, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...