Wednesday, 13 December 2017

وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے استنبول پہنچ گئے

https://goo.gl/9tYfn5
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے۔زرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں جب کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
سربراہ اجلاس میں امریکا کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رہنما صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
وزیراعظم فلسطین کےعوام کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کے جذبات پہنچائیں گے اور وہ اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ مؤقف اپنایا جائے، امریکی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے لئے کہا جائے، سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خارجہ خواحہ محمد آصف شرکت کریں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آئی, اجلاس, استنبول, او, سی, شرکت, میں, وزیراعظم, پاکستان, پہنچ, کیلیے, گئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...