https://goo.gl/ht7kUh
نوازالدین کہتے ہیں کہ اچھے کردار ملیں تو ہالی وڈ کے بارے میں سوچ سکتا ہوں لیکن باقی فنکاروں کی طرح چھوٹے رول نہیں کروں گا
بالی وڈ کے اداکار نواز الدين صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر انھیں اچھے کردار ملے تو وہ ہالی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہوں لیکن وہاں وہ کوئی چھوٹے موٹے رول ادا نہیں کریں گے۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رمن راگھو 2.0‘ میں ’رمن‘ کا کردار کرنے والے اداکار نوازالدین نے اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انوراگ کشیپ ایک اچھے ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انھیں اتنی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ جیسے وہ دنیا کے بہترین اداکار ہوں۔ زشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ان کی فلم ممبئی شہر میں ساٹھ کے عشرے کے ایک سیریل کلر ’رمن راگھو‘ کی اصل زندگی پر مبنی ہے تو اس کردار کو نبھانا ان کے لیے کیسا تھا؟ اس سوال کے جواب میں انھوں نےکہا’ایسے کردار نبھانے کے بعد آرٹسٹ ذہنی طور پر ہل جاتا ہے۔ ویسے ایسے کرداروں کو نبھانے میں پریشانی سے زیادہ مزہ بھی آتا ہے۔‘ اس طرح کے کرداروں پر فلم بنانے کے بارے میں نواز کہتے ہیں’یہ کردار بھی تو معاشرے سے ہی آتے ہیں۔ فلم میں غلط کاموں کے بعد انکا انجام دکھایا جاتا ہے۔‘
ہالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق ایک سوال پوچھے جانے پر نواز کہتے ہیں ’مجھے ہالی وڈ جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ایک اداکار کے طور پر جو کردار طور طریقوں کو سمجھاتے ہوئے وہ کہتے ہیں’اب ہالی وڈ میں پیسہ خرچ کرکے ایک ایجنٹ رکھو۔ پھر وہ ایجنٹ آپ کو چھوٹے موٹے رول دلائے گا۔ اس سے بہتر ہے کہ بادشاہ کی طرح بالی وڈ میں کام کیا جائے۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, رول, شوبز, میں, نواز, نہیں, وڈ, چھوٹے, کرونگا, ہالی
Wednesday, 13 December 2017
ہالی وڈ میں چھوٹے رول نہیں کرونگا: نواز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment