Monday, 29 January 2018

01سال سے روزانہ پتھر کھا نے والا بھا رتی شہر ی

https://goo.gl/HDH9ng
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے کے لیے دنیا بھرمیں لوگ عجیب وغریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن بھارت کا ایک شہری گزشتہ 10 سالوں سے وزانہ ایک پتھر کھا کر انوکھا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔ بھارتی ریاست بہار کے ضلع کاتہیار کے رہائشی سنیل پاسوان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ گزشتہ 10

سالوں سے روزانہ ایک پتھر (اینٹ) کھارہا ہے اور سنیل کا کہنا ہے کہ وہ تب تک ایسا کرتا رہے گا جب تک اس کا نام گنیز بک میں شامل نہیں کرلیا جاتا۔سنیل کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے کوئلہ کھانے کا عادی تھا لیکن پھر اچانک اس نے کوئلے کی جگہ روزانہ کی بنیاد پر پتھر کھانا روع کردیا اور اب جب تک یہ نہ کھاؤ مجھے کچھ ادھورا پن لگتا ہے حتی کہ کھانا کھالینے کے بعد بھی مجھے پتھر کھانے کی طلب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی عرصے سے پتھر کھا رہا ہوں لیکن اس کی وجہ سے میری صحت پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا۔30 سالہ سنیل نے کہا کہ شروع شروع میں والدین اسے پتھر کھانے سے منع کرتے تھے لیکن اب وہ بھی اس بات کے عادی ہوگئے ہیں جب کہ میری بیوی بھی اس عادت سے سخت ناراض ہوتی ہے لیکن اُس نے بھی اب جھے روکنا چھوڑ دیا ہے۔دوسری جانب سنیل کی بیوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں بہت حیران ہوئی اور کئی بار انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پھر یہ سوچ کر روکنا چھوڑ دیا کہ جب سنیل خود پتھر کھانے میں خوش ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں اپنی اس عادت کے باوجود انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
Urdu Khabrain
01سال, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بھا, رتی, روزانہ, سے, شہر, عجیب و غریب, نے, والا, پتھر, کھا, ی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...