https://goo.gl/B1kLGS
ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور آئے روز بے گناہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر تازہ کارروائی کی ہے جس میں بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ظفر وال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
تاہم پاکستانی فورسز نے اس اشتعال انگیزی پر بھارتی فورسز کی چوکیوں پر بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
Urdu Khabrain
1, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اہلکار, ایس, ایف, باؤنڈری, بھارتی, بی, جواب, فائرنگ, فوج, ورکنگ, پاکستان, پر, کا, کی, ہلاک
Friday, 5 January 2018
ورکنگ باؤنڈری: بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان کا جواب، 1 بی ایس ایف اہلکار ہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment