https://goo.gl/bLeLHF
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’پرچی‘ آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اس فلم میں حریم فاروق نے ایمان نامی لڑکی کا کردار ادا کیا، جبکہ ان کے ساتھی عثمان خالد بنے ہیں جو فلم میں بلال نام کے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ’پرچی‘ میں احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔ پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’پرچی‘ آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اس فلم میں حریم فاروق نے ایمان نامی لڑکی کا کردار ادا کیا، جبکہ ان کے ساتھی عثمان خالد بنے ہیں جو فلم میں بلال نام کے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں۔
’پرچی‘ میں احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔ اس فلم میں سب سے زیادہ اہمیت فلم کی مرکزی اداکارہ حریم فاروق کو ہی دی گئی جو کہ ایک گینگسٹر بنی ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا کردار کسی دوسرے کردار پر انحصار نہیں کرتا۔ فلم کا آغاز علی رحمٰن خان کے کردار ’بیش‘ کے ساتھ ہوتا ہے، جسے بھتے کی پرچی ملتی ہے، اور پیسے نہ دینے پر اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے۔ بیش کا بھائی بلال (عثمان مختار) اس سے بالکل الگ ہوتا ہے، بعدازاں یہ دونوں مل کر چھوٹے شہر کی گینگسٹر ایمان (حریم فاروق) کی مدد لیتے ہیں۔
فلم میں اپنے چاہنے والوں کا خیال کرنے کا پیغام بھی دیا گیا، تاہم مضبوط پرفارمنسز کے ساتھ ایک کمزور اسکرپٹ پر یہ فلم تیار کی گئی۔ فلم ’پرچی‘ میں اداکاروں کے لکس اور انداز پر بھی بہترین کام کیا گیا، جو کافی متاثر کن تھا۔ 2018 میں پاکستان کی پہلی ریلیز فلم ’پرچی‘ میں بہت سی خامیاں ضرور ہیں، لیکن پھر بھی کچھ وقت کے لیے انٹرٹین ہونے کی خاطر اس فلم کو شوق سے دیکھا جاسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment