https://goo.gl/gT1XNE
(رضوان عامر) کراچی:ایک ماہ میں دوسری بارروپےکی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مین اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے بیس پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت معمول کے مطابق ہے اور انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 110روپے 55 پیسے ہے۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا کشیدہ صورتحال کا منفی اثر ڈالر پر دیکھا جارہا ہے ، اسٹیٹ بینک 100 فیصد نقد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، غیر ملکی کرنسی کے عیوض 100فیصد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی اجازت بحال کی جائے۔ ملک بوستان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کےسرکلرسےڈالرکی سپلائی متاثرہوئی، ایکسچینج کمپنیزکو65 فیصدکیش ڈالربینکوں کےذریعےلانے کا کہا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے گذشتہ دنوں کیش ڈالر اوپن مارکیٹ میں لانے کی حد 100 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور چند گھنٹوں میں 110 روپے تک فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پر 108 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا۔
Urdu Khabrain
113, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, بلند, تاریخ, ترین, روپے, سطح, قیمت, پر, پہنچ, ڈالر, کی, گئی
Tuesday, 9 January 2018
ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment