https://goo.gl/Aat5p8
عمران خان سے شادی ٹوٹنے کے بعد ایکٹر ہیو گرانٹ اور کومیڈین رسل برانڈ کے ساتھ افئیر میں ناکامی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ جمائمہ عشق و محبت کے معاملے میں بہت بد قسمت ہیں۔ لیڈی جین جو جمائمہ خان کی خالہ ہیں کے مطابق جمائمہ ایک اچھی انسان ہیں لیکن بہت choosy ہیں اور یہ خاصیت رکھنا ان کا حق ہے۔ 85 سالہ لیڈی جین کا کہنا تھا کہ جمائمہ کو عمران خان کی صورت میں اچھا انسان ملا تھا لیکن نباہ نہ ہو سکتا اور امید ہے انہیں بہت جلد کو ئی دوسرا اچھا انسان مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انہین معلوم تھا کہ جمائمہ کسی صورت رسل برانڈ سے شادی نہیں کریں گی۔ اگرچہ رسل چالاک آدمی ہیں لیکن بہت بدصورت منہ والے شخص ہیں اور جمائمہ ان سے کبھی محبت نہیں کرتی تھیں۔ جمائمہ میری طرح ہیں وہ تبھی کسی سے شادی کریں گی جب انہیں اس سے حقیقی محبت ہو گی۔وہ کسی ایسی شخصیت سے شادی کریں گی جن کی ان کے دل میں عزت ہو اور جنہوں نے زندگی میں اہم کامیابیاں سمیٹ رکھی ہوں۔
ایک پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمائمہ کی خالہ نے جمائمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت اور ذہین انسان ہیں اور امیر بھی ہیں۔ اس لیے ہر کوئی ان کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہے گا۔ لیکن وہ حقدار ہیں ایک اچھے اور قابل انسان کی کیونکہ وہ بہت بڑے دل والی اور محبت کرنے والی خاتون ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, جمائمہ, سے, شادی, والی, کرنے, کس, ہیں
Tuesday, 9 January 2018
جمائمہ کس سے شادی کرنے والی ہیں؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment