https://goo.gl/PB19cW
برانکس کے علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رات گئے نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو متاثرہ عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
نیویارک کے میئر بل دی بلیزیو نے گزشتہ روز لگنے والی آگ کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’کم سے کم ایک چوتھائی صدی میں اس شہر میں لگنے والی یہ بدترین آگ ہے، یہ ایک غیر معمولی سانحہ ہے‘۔ اس آگ میں 12 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
نیویارک کے میئر نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جب کہ انہوں نے نیویارک میں رہنے والے افراد سے مرنے والے افراد کےلیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 2 January 2018
نیویارک میں خوفناک آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment