Tuesday, 2 January 2018

فلسطین:یہودی فوجیوں کو للکارنے اور مکے مارنے کے الزام میں بہادر 16 سالہ لڑکی پر فرد جرم عائد

https://goo.gl/63fWkT
فلسطین کی سولہ سالہ بہادر، باہمت اور بڑوں کیلئے مثالی، سرگرم کارکن احد تمیمی پر دو یہودی فوجی اہلکاروں کو مکے، گھونسے اور لاتیں مارنے کے الزام مٰں فرد جرم عائد کردی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ دسمبر کو فیس بک یو ٹیوب پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں احد تمیمی کو فوجی اہلکار کو گھونسے کا اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جاستا ہے۔ ویڈیو شائع ہونے کے چار روز بعد ہی انیس دسمبر کو احد کو حراست میں لیا گیا

اس حوالے سے احد تمیمی کے والد کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے صبح کے تین بجے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی بیٹی کو اٹھا کر لے گئے۔ جب ان کی بیوی نے فوجیوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھیں بھی دھکا دے کر گرا دیا گیا۔

احد تمیمی کا غیر ملکی ذرائع کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا کزن اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہی تھیں جس میں ان کے بیس سالہ کزن نور اور والدہ نریمان بھی شریک تھیں جنہیں بعد میں حراست میں لیا گیا۔

یہودیوں کی فوجی عدالت میں احد تمیمی سے متعلق سماعت کے دوران ان پر بارہ مختلف الزامات عائد کیے گئے جس میں مبینہ طور پر فوجی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ماضی میں فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کے دو پرانے الزامات بھی شامل ہیں۔

احد تمیمی کے وکیل جیبی لاسکے کا کہنا ہے کہ احمد تمیمی اور ان کی والدہ پر پرانے الزامات کو نوٹ ڈاؤن کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی ہے جبکہ احد کی گرفتاری کی وجہ وائرل ہونے والی ویڈیو ہے۔

وکیل کے مطابق احد تمیمی کی والدہ پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کا مقصد لوگوں کو انتشار کی جانب ابھارنا تھا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی احد تمیمی کی یہودی فوجیوں کو للکارنے کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں لیکن اییسا پہلی بار ہوا کہ احد تمیمی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کی والدہ کو چھینویں بار حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ احد کا تمیمی خاندان نبی صالح کے علاقے میں مضبوط قبیلہ سمجھا جاتا ہے جو کہ تن تنہا اسرائیلی فوجیوں کو للکارتا نظر آتا ہے۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...