Monday, 8 January 2018

چین میں شدید برفباری سے 13 افراد ہلاک

https://goo.gl/Lxu5C2

چین کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان کی تباہی جاری ہے، صوبے انہوئی میں گزشتہ تین دن کے دوران سے کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بلیوالرٹ جاری کردی گئی۔


چین کے نیشنل کمیشن فار ڈیزاسٹرریڈکشن کے مطابق چین کے 9 صوبوں میں شدید برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہےجبکہ شہریوں کو غیرضروری طورپرگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین کے مختلف صوبوں شانزی ، شینزی ، ہینان ، انہوئی اورہیبی کے بعض حصوں میں 20سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جس کےباعث چینی معیشت کوتقریبا 190 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، 1.06 ملین افراد برفباری سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برفباری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔


چین کے شمال مغربی ، مرکزی اور مشرقی علاقوں میں نئے سال کی یہ پہلی برفباری تھی جو بدھ سے شروع ہوئی اور آج اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے ، شدید برفباری اور برفانی ہوائوں کے باعث مرکزی اور مشرقی چین میں اب تک 10افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...