https://goo.gl/fz7KhA
ن لیگ حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کی حکومتی استعفوں کی ڈیڈلائن ختم ،صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹس لیا گیا نہ ہی کوئی استعفیٰ آیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اہم رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا،عوامی تحریک کےاتحادیوں سےمشاورت کیلئے ٹیلیفونک رابطے بھی شروع ہوگئے۔
رانا ثنا اللہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب استفعیٰ دینے کی ڈیڈ لائن لیکن کوئی استعفیٰ نہیں آیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی دونوں کو استعفیٰ دینے کیلئے سات جنوری کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔ڈیڈلائن ختم ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائےگا پیٹ کی جانب سے ملگ گیراحتجاج اور دھرنوں کا اعلان بھی متوقع ہےجبکہ لاہورسمیت مختلف شہروں میں بیک وقت دھرنوں کی تجویز بھی زیرغور ہے ،احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان بھی پیر کے روز ہی ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی میں جہانگیرترین، میاں منظور وٹو، شیخ رشید اور لیاقت بلوچ سمیت 18 سیاسی شخصیات شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, استعفوں, تحریک, حکومتی, ختم, سانحہ, ماڈل, ٹاؤنعوامی, پاکستان, ڈیڈلائن, کی
No comments:
Post a Comment