Monday, 29 January 2018

زینب قتل کا ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

https://goo.gl/jQpbjV

قصور میں کم سن زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عالت میں پیش کیا گیا جبکہ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔



ملزم کو عمران کو سخت سیکیورٹی میں صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لایا گیا اور اسے جج سجاد احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز (23 جنوری) کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزم عمران کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا تھا۔


سرکاری پروسیکیوٹر عبدالرؤف نے عدالت سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے علاقے میں مزید 8 بچیوں کے ساتھ ریپ کے حوالے سے میچ ہوا ہے تاہم اس کی مزید تفتیش کی جانی ہے جس کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔


جج سجاد احمد نے سرکاری پروسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Urdu Khabrain
14, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, حوالے, روزہ, ریمانڈ, زینب, قتل, ملزم, پاکستان, پر, پولیس, کا, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...