Monday, 29 January 2018

شعبہ صحت میں بے مثال اصلاحات ،اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں: سائرہ افضل

https://goo.gl/1samnp

وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران صحت کے شعبے میں بے مثال اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔



انہوں نے یہ بات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر صحت نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے لئے عالمی اتحاد سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کے پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے جامع اصلاحات کا آغاز کرنے پر پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عالمی فنڈ اور GAVI سے پاکستان کے لئے تعاون عالمی اقتصادی فورم کی بدولت حاصل ہوا ہے۔


سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے اکتیس لاکھ خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور اب ملک خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی پوری آبادی کو یہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد نگراں بورڈ اور فنی مشاورتی گروپ جیسے بڑے نگران اداروں نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔


وزیر صحت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وسائل پیدا کرنے، شعبہ صحت کو منظم بنانے اور صوبوں کے ساتھ راوابط کے لئے بڑے اقدامات کئے جن کا مقصد مشترکہ اہداف کا حصول اور معیاری خدمات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی فنڈ کے نئے فنڈنگ ماڈل کے تحت پاکستان کے اڑتالیس متاثرہ ضلعوں میں ملیریا کی ویکسین کیلئے پانچ کروڑ 20لاکھ ڈالر حاصل کئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...