Tuesday, 9 January 2018

شامی فورسز نے 14گاؤں باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیے

https://goo.gl/aNoY6D

شامی افواج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کارروائیاں جاری ہیں،،فورسز نے مزید چودہ دیہات کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہےادھر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھبیس تک جا پہنچی ہے۔


شام اور اتحادی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر سے دہشت گردوں کے خلاف جھڑپیں جاری ہیں ۔ شامی فورسز نے دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ مانے جانے والے 14گاؤں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شامی فورسز کا مقصد حکومت مخالف مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول ابو ظہور ایئر بیس کو آزاد کرانا ہے تاکہ دارالحکومت دمشق تک جانے والے راستوں کو محفوظ کیا جاسکے۔


حکومت مخالفت مسلح گروہوں نے 2015ء میں ابو ظہور ایئر بیس پر قبضہ کیا تھا۔شامی فوج کے مطابق باغیوں کے قبضے سے آزادہونے والے دیہاتوں میں فریجہ، داؤدیہ اور جب القصب شامل ہیں جو ظہور ایئر بیس کے قریب ہیں۔ شمالی شام کے شہر ادلب کے الثلاثین نامی شاہراہ پر ایک کار بم دھماکے میں ابتک جاں بحق افراد کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...