Tuesday, 9 January 2018

نابینا افراد کے لیے بولنے والی اے ٹی ایم مشین

https://goo.gl/btf5kA

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں نابینا اور کمزور بصارت کے حامل افراد کے لیے بولنے والی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی گئی ہیں‘ جہاں مذکورہ افراد بغیر کسی مدد کے محفوظ ٹرانسیکشن کرسکیں گے۔


تفصیلات کے مطابق یہ اے ٹی ایم مشین شارجہ اسلامک بینک کی جانب سے ’عوام کا خیال رکھنے کے ‘ منصوبے کے تحت متعارف کرائی گئی ہے ‘ اس مشین میں بڑے سائز کا بریل رسم الخط پر مبنی’کی پیڈ‘بھی نصب کیا گیا ہے۔



بریل رسم الخط کا’کی پیڈ‘ عربی اور انگلش دونوں زبانوں میں دیا گیا ہے جبکہ نابینا افراد کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ مشین اسپیکر ز کے ذریعے بول کر بھی رہنمائی فراہم کرے گی‘ پرائیویسی کو مزید بہتر کرنے کے لیے مشین میں ہیڈ فون کا آپش بھی دیا گیا ہے۔



شارجہ اسلامک بینک میں الیکڑانک چینلز کے سربراہ ولید المؤودی نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں سینٹرل بینک کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی خطوط کے مطابق حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں‘ جن پر دنیا بھر میں موجود بنک عمل کرسکتے ہیں۔

ولید المؤودی کا مزید کہنا تھا کہ اس اے ٹی ایم کو متعارت کروانے کا مقصد معذور اور نابینا افراد کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی خود سے ہر چیز کرنے کے قابل ہو سکیں‘ اس اے ٹی ایم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے معذور افراد بھی اسے با آسانی استعمال کرسکتے ہیں۔



آنکھوں سے معذور افراد کو مزید تحفظ فرہم کرنے کےلیے ایک کے بجائے تین کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاکہ اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہوئے انہیں تحفظ کا احساس ہواور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, افراد, ایم, اے, بولنے, سائنس و ٹیکنالوجی, لیے, مشین, نابینا, والی, ٹی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...