Saturday, 6 January 2018

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 16

https://goo.gl/cCrnhk
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور مومن آباد میں رینجرز اور پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے 2 روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق اس دوران ملزمان کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بلاک بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جن کی شناخت رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، یونس عرف انس اور محمد رزاق عرف شل دادا کے نام سے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کےحوالے کردیا گیا ہے
Urdu Khabrain
16, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اور, رینجرز, سی, مشترکہ, ٹی, پاکستان, ڈی, کارروائی, کراچی, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...