https://goo.gl/7r5fZX
ماہرین ایک عرصے سے کہہ رہے کہ ہمارے بالوں کا انداز اور خود ان کی ساخت، رنگ اور دیگر اشیا میں تبدیلی سے کئی امراض کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں جاپان کے بہت بڑے اور معتبر سائنسی ادارے رائکن انسٹی ٹیوٹ نے تحقیق کا آغاز کردیا ہے جس کی بنا پر اگلے چند برس میں قابلِ عمل ٹیکنالوجی وضع کی جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے بالوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر تحقیق کی جائے گی اور امراض کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو سال میں ایسی ٹیکنالوجی بنالی جائے گی۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بالوں کے انداز، ظاہری کیفیت اور دیگر تفصیلات کو پڑھ کر کئی امراض کی پیش گوئی اور شناخت بھی کی جاسکتی ہے جن میں کینسر، ڈیمنشیا اور دیگر اہم بیماریاں شامل ہیں جب کہ دنیا بھر میں بالوں کے ذریعے کسی کے منشیات کے استعمال کو بہت آسانی سے پکڑا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق میں جاپانی وِگ ساز کمپنی ایڈرانس کارپوریشن اور یاہو انٹرنیٹ سروس نے مل کر کام شروع کیا ہے جب کہ ٹیکنالوجی کا نمونہ شیمازو کارپوریشن تیار کرے گا۔ اس ٹیم کے سربراہ تاکاشی سوجی نے کہا ہے کہ بالوں کی ساخت اور ان کے اندر موجود اجزا میں تبدیلی سے کینسر اور ذیابیطس کا بھی پتا لگایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کے بال مہینے میں ایک سینٹی میٹر بڑھتے ہیں تو ایک سال میں بارہ سینٹی میٹر طویل بال کا ٹکڑا دیکھنے سے جسمانی صحت کا اندازہ بہ آسانی لگایا جاسکتا ہے۔ اس منصوبے کے دوران ابتدائی درجے ایک بھرپور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پورے جاپان میں 10 ہزار سے زائد افراد سے 20 سے 30 بال فی فرد جمع کیے جائیں گے اور ان سے سوال نامے بھروائے جائیں گے جن میں ان کے کھانے پینے کے معمولات اور امراض کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ ماہرین کو امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بالوں میں تبدیلی اور دیگر امراض سے تعلق سمجھنے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Saturday, 6 January 2018
سر کے بالوں سے امراض معلوم کرنے کا اہم منصوبہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment