https://goo.gl/KGC6WF
کیا آپ اونچی ایڑھی کے سینڈل استعمال کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک امیر شہر میں رہتی ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق ایک خوشحال شہر میں رہنے والی خواتین فیشن کے رجحانات کو تیزی سے قبول کرتی ہیں۔ اس کی نسبت جو خواتین کم خوشحال یا پسماندہ شہروں میں رہتی ہیں وہ اپنے پرانے حلیے میں ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

تحقیق میں شامل ایک ماہر سماجیات کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ خواتین کی ہیل اونچی ہوگی اتنا ہی زیادہ وہ شہر خوشحال ہوگا۔ گو کہ کسی شہر کی خوشحالی کو اس پیمانے میں ناپنا عجیب ہے لیکن یہ کلیہ فیشن انڈسٹری کے لیے بالکل درست ہے۔

تحقیق کے مطابق سماجی رجحانات فیشن کے رجحانات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہرین نے امریکہ کے 180 شہروں میں 5 سال تک اس کا مشاہدہ کیا اور بالآخر نتیجہ نکالا کہ جیسے جیسے خواتین زیادہ خوشحال علاقوں کی طرف منتقل ہوتی ہیں، ویسے ویسے ان کی ہیل کی اونچائی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اپنے آبائی شہر یا علاقے میں وہ آرام دہ جوتے پہننا پسند کرتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, اندازہ, اونچی, اپنے, خواتین, خوشحالی, سے, شہر, لگائیں, کا, کی, ہیل
No comments:
Post a Comment