https://goo.gl/jXPDRH
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لاپتہ ہونے والے 24 افراد کی تلاش جاری ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق منگل (9 جنوری) کو جنوبی کیلفورنیا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد بڑے بڑے پتھروں اور کیچڑ کا سیلاب آگیا، جس سے 100 گھر تباہ ہوگئے اور 300 سے زائد کو بری طرح نقصان پہنچا۔
دوسری جانب طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے آنے والی آفت سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔
10 تربیت یافتہ کتوں اور مشینوں کی مدد سے 500 سے زائد امدادی کارکن لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بارشوں کے بعد مٹی کے تودے اور کیچڑ کا سیلاب اپنے راستے میں آنے والی ہر شہہ بہا لے گیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی عمارتیں تباہ و برباد ہوگئیں۔
تباہی کا شکار سینٹا باربیرا کاؤنٹی میں مائیکل جیکسن اور چارلی چپلن سمیت دیگر اشرافیہ کی جائیدادیں اور تاریخی ہوٹل واقع ہیں، جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 11 January 2018
کیلیفورنیا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 17 افراد ہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment