Friday, 12 January 2018

کیلیفورنیا: مٹی کا تودہ گرنے سے 17 افراد ہلاک

https://goo.gl/gWmi1K

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گيا ہے۔ ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 28 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے ہیں جب کہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کا منظر 'پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے۔'حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گذشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریباً 50 کلومیٹر تک بند ہے۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کا ابھی کوئی سراغ نہیں ہے اور یہ کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ہزاروں لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف بھاگے ہیں جبکہ 50 سے زیاد امدادی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔


حکام کا کہنا ہےکہ سب سے زیادہ نقصان ان گھروں کو ہوا ہے جو خالی کرائے جانے والے زون میں نہیں آتے تھے۔  سینٹا باربرا کاؤنٹی کے محکمہ آتش کے ترجمان مائک ایلیاسن نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مونٹسیٹو کے علاقے میں کیچڑ کا سیلاب آ گيا جس کی وجہ سے کئی گھر بنیاد سے ڈھے گئے۔  لاس اینجلس میں بی بی سی کے نمائندے جیمز کک نے بتایا کہ چھوٹی کاروں کی سائز کے لکڑی کے ٹکڑے پہاڑوں سے بہہ کر آئے ہیں جس سے راستے بند ہو گئے ہیں۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...