https://goo.gl/ADv1Wv
فیصل آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق وومن آن ویل پراجیکٹ کے تحت ملازم پیشہ خواتین اور18سال سے زائد عمر کی طالبات کو رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکل کی فراہمی کیلئے درخواستیں 25فروری تک بینک آف پنجاب میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔چیف منسٹرز سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کی طرف سے خواتین کو
بااختیار اور خود مختاربنانے کے لئے حکومت پنجاب کے وومن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین جن کی عمر18سے 40سال کے درمیان ہو ان کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہو جبکہ مصدقہ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس اوردرخواست جمع کرانے کے وقت لرنرلائسنس بھی موجود ہو۔صوبہ پنجاب کاڈومیسائل رکھنے والی اورطالب علم،رہائشی،کاروبار کی مالک یا ملازم پیشہ ہو جبکہ درخواست گزار خاتون کی آمدن 30ہزار سے زیادہ نہ ہو اگر درخواست گزارطالب علم ہے اس صورت میں سرپرست/گھرانے کی ماہانہ آمدن 30ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔اسی طرح خواتین جن کے پاس سیکنڈری سکول/میٹرک کا سر ٹیفکیٹ ہو اور طالب علم ہونے پر والدین/سرپرست کی رضامندی درخواست فارم پر ایک ضامن شخص کے ساتھ موجود ہو اورضامن شخص والدین یا سرپرست میں سے کوئی بھی ہوسکتا ہے ۔درخواست گزار کے لئے یہ دستاویزات جمع کرانا ضروی ہیں۔مکمل درخواست فارم بمعہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف،مصدقہ شناختی کارڈ،پنجاب ڈومیسائل،سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ،سیلری سر ٹیفکیٹ،طالب علموں کا تحریری حلف نامہ ہونا لازمی ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Wednesday, 24 January 2018
ملازمت پیشہ خواتین اور18سال سے زائد عمر کی طالبات رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکل کیلئے درخواستیں 25فروری تک جمع کرا سکتی ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment