https://goo.gl/AvXwN7
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی۔
کرائسٹ چرچ میں شدید بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر کا شکار رہا اور بارش نہ تھمنے پر میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان پہلے ہی میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دے چکا تھا جس کے بعد 2 میچز کی سیریز گرین شرٹس نے 0-1 سے اپنے نام کرلی۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں ماہ سے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس کے لئے 15 رکنی گرین شرٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے حسن علی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل ناظر، محمد طہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، موسی خان، شاہین شاہ آفریدی، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Saturday, 6 January 2018
پاکستان انڈر19 نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment