Wednesday, 24 January 2018

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

https://goo.gl/n6ZLRj

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی نو وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔  نگھاری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔



شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے آئرش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے جبکہ کپتان حسان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


جواب میں پاکستان نے ایک نویں ہی اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی، زید عالم 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی کو عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...