https://goo.gl/mQempX
نیوزی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف 2 ایک روزہ میچ کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں 2 اسپنرز بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ کیویز سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی 2 میچز کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس کے بعد اوپننگ بلے باز جارج ورکر کو جگہ خالی کرنا ہوگی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز میں 2 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ جارج ورکر کو شامل نہ کرنا مشکل فیصلہ تھا تاہم انہیں آئندہ موقع دیا جائے گا جب کہ مارٹن گپٹل دنیا کے مایہ ناز بلے باز ہیں جو خود کو ثابت کرچکے ہیں اس لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہی تھا۔ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو شامل کیا ہے، جو اسپن بولنگ کے شعبے میں خدمات پیش کریں گے، ٹوڈ اسٹل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ڈیبیو کیا اور 3 میچز میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور وہ بیٹنگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، ٹم ساؤتھی، کولن منرو، ٹرینٹ بولٹ، فوکی فرگوسن، ہینری نکولس اور ڈوگ براسویل شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 2 January 2018
پاکستان کیخلاف 2 ون ڈے میچز کیلئے 13 رکنی کیویز اسکواڈ کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment