https://goo.gl/n66y26
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر کوئی دولہا اپنی دلہن کو سونے کی بالیاں پہناتا ہے تو کوئی ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دیتا ہے، لیکن کراچی میں ایک دولہے نے انوکھا کام کر دیا، دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر روبوٹ دے دیاہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق انجینئر دولہے نے اپنی دلہن کے لئے یہ روبوٹ خود تیار کیا ہے۔
روبوٹ شادی کی تقریب میں بھی موجود تھا اور آنے والے مہمانوں کا مسکرا مسکرا کے استقبال بھی کر رہا تھا۔این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ روبوٹ اپنی دلہن کیلئے خاص طور پر بنایا ہے تاکہ یہ گھر کے کاموں میں اس کی مدد کر سکے۔ اس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازماؤں سے خواتین کو اکثر شکایات رہتی ہیں اور عموماً ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ بتائے بغیر ہی کام چھوڑ کر چلے جاتی ہیں، ایسے میں روبوٹ بہترین معاون ثابت ہو گا کیونکہ وہ گھر چھوڑ کر جائے گا بھی نہیں اور ہمیشہ دیئے گئے حکم کے مطابق کام بھی کرے گا ۔
دلہن بھی یہ انوکھا تحفہ ملنے پر بہت خوش تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ روبوٹ سے گھر کی صفائی کروائے گی ، اسے سامان رکھنے اٹھانے اور بازار سے چیزیں لانے کے لئے بھی استعمال کرے گی ۔ شادی کے مہمان بھی اس روبوٹ کو دیکھ کر بڑے پر جوش نظر آئے۔ بچے بڑے سب ہی اس کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ تقریب میں شامل ایک مہمان کا کہنا تھا کہ اسے تو دولہا دلہن سے زیادہ روبوٹ سے مل کر خوشی ہو رہی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, تو, دلہن, دیا, روبوٹ, روز, سائنس و ٹیکنالوجی, سکتا, شادی, مگر, میں, نئی, نوجوان, نویلی, نہیں, نے, پاکستانی, پہلے, کام, کر, کو, کے, گفٹ, ہی, یہ
Tuesday, 2 January 2018
میں تو یہ کام نہیں کر سکتا مگر….. پاکستانی نوجوان نے شادی کے پہلے ہی روز نئی نویلی دُلہن کو روبوٹ گفٹ کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment