https://goo.gl/egeHG5
اسلام آباد : حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث پیٹرول 81.53 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام اب پیٹرول مزید مہنگا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
حکومت کی جانب سے سال نو کےآغاز میں ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے6پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ اب پیٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر ہوگی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 74 پیسےکا اضافہ سے 64.30 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدا س کی نئی قیمت 89.91 روپےفی لیٹر ہوگی، لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھادی گئی، نئی قیمت58.37 روپےفی لیٹر ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت6 روپے 79 پیسےاضافے سے 64.30 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آغازپرپیٹرولیم, اضافہ, بزنس, سال, قیمتوں, مصنوعات, میں, نئے, کی, کے, ہوشربا
Tuesday, 2 January 2018
نئے سال کے آغازپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment