Tuesday, 2 January 2018

ہمیں کچن میں لے جاکر وہاں یہ شرمناک ترین کام کیا جاتا ہے، مدرسے میں پڑھنے والی لڑکیوں نے خط لکھ دیا، ایسا انکشاف کردیا کہ پولیس والے بھی تصور نہ کرسکتے تھے

https://goo.gl/9ABWxB
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم پہلے بھی عام تھے لیکن شدت پسند مودی سرکار کے دور میں تو گویا جنسی وحشت کا ایک سیلاب اُمڈ آیا ہے۔سڑکوں، چوراہوں سے لے کر قانون کی محافظ عدالتوں تک ہر جگہ خواتین کے خلاف جرائم کی خبریں سامنے آرہی ہیں، حتیٰ کہ درسگاہیں تک محفوظ نہیں ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت کے ایک آشرم میں قید کی گئی درجنوں خواتین کو بازیاب کروایا گیا اور آج یہ خبر سامنے آ گئی ہے کہ ریاست اترپردیش کے ایک مدرسے میں درجنوں نوعمر لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

انڈیا ٹی وی نیوز کے مطابق پولیس کو شہادت گنج کے علاقے میں واقع مدرسے کی لڑکیوں نے خط لکھ کر اپنی حالت زار سے آگاہ کیا تھا۔ جب وہاں چھاپہ مارا گیا تو پتہ چلا کہ 50 سے زائد لڑکیوں کو زبردستی مدرسے میں قید کر کے ہوس پرستی کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ مدرسے کے منیجر کے کہنے پر ان پر تشدد بھی کیا جاتا تھا اور مدرسے کے باورچی خانے میں لیجاکر ان کے ساتھ دست درازی بھی کی جاتی تھی۔ کچھ لڑکیوں نے بتایا کہ مدرسے کا منیجر فحش گانے چلا کر ان سے رقص بھی کرواتا تھا۔

لکھنﺅ پولیس کے ایس ایس پی دیپک کمار کا کہنا تھا کہ مدرسے میں طالبات کی کل تعداد 125 بتائی گئی تھی لیکن چھاپہ مارا گیا تو وہاں صرف 51 لڑکیاں تھیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ باقی لڑکیاں کہاں ہیں۔ مدرسے کا منیجر پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, جاکر, لے, میں, کچن, ہمیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...