Tuesday, 2 January 2018

لیور پول کار پارکنگ میں آتشزدگی، سینکڑوں گاڑیاں تباہ

https://goo.gl/thnN4C
لیور پول ایکوا یرینہ کے کار پارکنگ ایریا میں آگ لگنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں،تمام قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ سال نوپر لگنے والی اس آگ میں1600گاڑیوں کے جل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائر حکام کے مطابق 12فائر انجن نے آگ پر قابو پانے کے لئے نبرد آزما ہوئے، انٹرنیشنل ہارس شو شدید متاثرہوا جبکہ عہدیداران کے مطابق کچھ گھوڑوں کو کارپارکنگ ایریا سے ایرینا منتقل کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ ہارس شو سے قبل پارکنگ میں لگی اور کثیر المنزلہ پارکنگ تک پھیل گئی،آگ کے باعث بین الااقوامی ہارس شو کو منسوخ کردیا گیا ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام افراد اورہارس محفوظ ہیں۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتاچلا ہے کہ آگ کھڑی گاڑی میں حادثاتی طور پرلگی جبکہ میئر لیورپول نے آگ لگنے کے واقعہ کو بڑاحادثہ قرار دیا۔ اس موقع پر اانہوں نے عوام کی جانب سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش پر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ لیور پول کی عوام کا ہمدردانہ جذبہ مثالی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...