https://goo.gl/L7XH8K
نئے سال کی آمد پر شہر قائد گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ سال کی پہلی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔ نئے سال کی آمد کا استقبال کراچی کے شہریوں نے ہوائی فائرنگ سے کیا جس کے باعث 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات کلری ، لانڈھی ، کورنگی ، سائٹ ایریا ، ناظم آباد، سرسید ٹاؤن ، گارڈن ، بغدادی اور ڈیفنس میں پیش آئے۔ ہوائی فائرنگ سے محمود آباد اور ڈیفنس میں دو افراد، ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی میں دو خواتین، لیاری اور گارڈن میں دو افراد زخمی ہوئے۔
شہر کے مختلف اسپتالوں میں دو درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ عباسی اسپتال میں 5 ، جناح اسپتال میں 8 جبکہ سول اسپتال میں 6 زخمیوں کو لایا گیا۔ سال 2018 کی پہلی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔ عزیز آباد تھانے میں ملزم خالد کے خلاف درج ہوا جو آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ ادھر حیدرآباد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 17سالہ حسنین اور تیس سالہ ناصر شامل ہیں۔ دوسری جانب الہ اباد میں نیو ایئر نائٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزم گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور 15 لیٹر شراب برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا۔
Urdu Khabrain
24, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, افراد, زخمی, سال, سے, فائرنگ, میں, نو, پاکستان, پر, کراچی, ہوائی
Tuesday, 2 January 2018
کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment