https://goo.gl/VgehJr
لاہور (نیوز ڈسیک) یہ بات تو سب پر عیاں ہے کہ موبائل فون آجکل کی اہم ضرورت بن چکی ہے، پاکستان میں ہر ایک کے پاس ہی یہ ڈیوائس ضرور موجود ہے۔ سوال ہے تو بس یہ کہ پاکستانیوں کو سمارٹ فون زیادہ پسند ہے یا عام فیچر فون؟اس کا جواب دینا تو بہت مشکل ہے مگر گوگل سرچز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو 2017 میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ فون
سب کو دنگ کر دینےوالا ہے۔حیرت انگیز بات ہے کہ پاکستانیوں کا رواں سال سب سے پسندیدہ فون ایپل کا آئی فون یا سام سنگ گلیکسی یا کسی اور کمپنی کا اسمارٹ فون نہیں، بلکہ 12 سال بعد نئے انداز سے واپسی کرنے والا نوکیا کا 3310 موبائل فون ہے۔ جی ہاں گوگل ٹرینڈز کے مطابق گوگل کی 2017 کی ٹیکنالوجی ڈیوائسز کی مقبول ترین سرچز کا جائزہ لیا جائے تو اس میں نوکیا 3310 چھٹے نمبر پر ہے مگر جب اسے سرچ کرنے والے ممالک کا جائزہ لیا جائے تو اس میں پاکستان سرفہرست ہے۔اس بات سے عیاں ہوتا ہے کہ اس موبائل کی فروخت میں بھی خاصہ اضافہ ہوا ہو گا، تاہم اس کاحتمی اندازہ لگانا مشکل ہے۔ دوسرے نمبر پر چینی کمپنی اوپو کا فلیگ شپ فون ایف فائیو ہے اور اس کو سرچ کرنے میں پاکستان سرفہرست ملک رہا، تاہم یہ فون چونکہ اکتوبر میں سامنے آیا تھا، لہذا یہ 3310 سے کچھ پیچھے رہ گیا۔تیسرے نمبر پر نوکیا کا ایک اور فون موجود ہے اور یہ اس کمپنی کی وہ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے اس نے کئی سال بعد مارکیٹ میں واپسی اختیار کی، یعنی اس کا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا ایکس۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, 14 January 2018
2017میں پاکستانیوں کا پسندیدہ موبائل فون کونسا رہا؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment