Monday, 29 January 2018

ٹوائے فیسٹیول 2018 – بچے بڑے سب چل پڑے

https://goo.gl/upud6S

لندن: انگلینڈ کا اولمپیاگرینڈ ہال اس وقت بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کہ سالانہ ٹوائے فیئر پورے زور وشور سے جاری ہے‘ جدید کھلونوں اور گیمز نے اپنے دیوانوں کو دنیا بھر سے اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹوائے فیسٹیول 2018 لندن میں جاری ہے ‘ یہ تین ایونٹس کی ایک سیریز ہے جس کا دوسرا دور آئندہ ہفتے جرمنی میں منعقد ہوگا جبکہ آخری شو آئندہ ما ہ نیویارک میں معنقد ہوگا۔

اس منفرد اور دلچسپ نمائش میں روبوٹس اور مشہور کارٹون کریکٹرز کے لائف سائز ٹوائز توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تین روزہ ٹوائے فیئر میں پلاسٹک کے کھلونوں سے لے کر نرم و ملائم فلافی کھلونے، تجوریسک ٹوائز کے علاوہ ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز بھی موجود ہیں۔



رواں سال اس نمائش میں 270 سے زائد کمپنیاں اپنے ہزاروں آئٹمز کے ساتھ شریک ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ریٹیلر ‘ خریدار ‘ میڈیا اور دیگر طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ اور بچوں کے لیے یہ نمائش تو ویسے ہی تمام تر دلچسپیوں کا مرکز ہے۔

نمائش میں شریک کمپنیوں میں ٹومی‘ ریونز برگر‘ پلے موبائل‘ کے ‘ نیکس‘ بندائی اور اسپن ماسٹر جیسی بڑی کمپنیز شامل ہیں۔ اس نمائش میں پیش کیے جانے والے تمام کھلونے رواں سال ہالیڈے سیزن کے آغاز پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
2018, 8211, LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, بچے, بڑے, سب, فیسٹیول, لائف-اسٹائل, ٹوائے, پڑے, چل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...