https://goo.gl/5Nyzrh
بدزبان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح امریکی نائب صدرنے بھی اشتعال انگیز بیانات کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں لوگوں کو خوش کرنے کےلئے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں، امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے یروشلم فلسطین کا دارالحکومت کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی ۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ دوہزار انیس کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں گی۔
ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر مائک پینس کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ان سے ملنے سے انکار کردیا،، امریکی نائب صدر کا یہ دورہ پہلے گذشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment