Monday, 15 January 2018

بجلی کی ترسیل ،وزارت توانائی نے26ارب مانگ لئے

https://goo.gl/7Q1HcW
اسلام آباد : وزارت توانائی پاور ڈویژن نے موسم گرما 2018ء میں بجلی کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے 26 ارب روپے مانگ لئے۔بجلی کی دس تقسیم کارکمپنیوں میں 11 ہزار 601 رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ریجن میں 3ہزار 979 ایسی رکاوٹوں کو سسٹم کےلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ فیڈرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کےکنڈکٹر کو ایئریل بانڈڈ کیبل سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میپکو کے کل فیڈرز کی تعداد 1295 ہے اس میں سے صرف 2 فیڈرز کےلائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں۔ بجلی کی 5 تقسیم کار کمپنیوں میں کل 505 فیڈرز کے لائن لاسز 50 فی صد سے زائد ہیں ۔

دریں اثناءوزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو کیلنڈر ائیر 2018ء میں بجلی کی اوسط ماہانہ طلب اور زیادہ سے زیادہ طلب کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, News, Pakistan Business News, Pakistani News, Samaa, Top Business News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بجلی, بزنس, ترسیل, توانائی, لئے, مانگ, نے26ارب, وزارت, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...