https://goo.gl/zfhoZS
اسلام آباد: ملکی زر مبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار ہے، ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں دو فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ ذخائر کا حجم 13کروڑ79لاکھ ڈالر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ نہ رکا، گزشتہ ہفتے کے خاتمے پربارہ جنوری کو ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اٹھائیس کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم تیرہ ارب انہتر کروڑ ڈالر رہ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رزمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ غیر ملکی قرضوں سمیت دیگر ادائیگیاں ہیں، رواں ماہ اسٹیٹ بینک نے پچاس کروڑ ڈالر کی چینی بینک کو ادائیگی کی ہے۔
حال ہی میں ایشیائی ترقیاتی بینک،عالمی بینک کی جانب سے باہتر کروڑ اسی لاکھ ڈالر پاکستان کو حاصل ہوئے تھے، رواں مالی سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اٹھاسی کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گرنے پر مالیاتی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق نون لیگ نے ساڑھے چار سال میں تینتالیس ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کیا جبکہ عالمی بینک سمیت دیگر اداروں سے پندرہ ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے گئے۔
خیال رہے کہ سال 2018 میں بننے والی نئی حکومت کو مجموعی طور پر پچیس ارب ڈالر کے قرضے اتار نے ہونگے۔
قرضوں کی واپسی کے حکومتی شیڈول کے مطابق پہلے سال چار ارب چھپن کروڑ ڈالر ، دوسرے سال چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ، تیسرے سال چھ ارب تریپن کروڑ ڈالر ،چوتھے سال تین ارب نوے کروڑ ڈالر جبکہ پانچویں سال پانچ ارب پندرہ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہونگے۔
Urdu Khabrain
28کروڑ, 35لاکھ, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, ایک, بزنس, ذخائر, زرمبادلہ, ملکی, میں, ڈالر, کمی, کی, ہفتے
Monday, 22 January 2018
ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 28کروڑ 35لاکھ ڈالر کی کمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment