https://goo.gl/piUBV1
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پرامریکہ بھرمیں ہزاروں خواتین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کی صدارات کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 250 شہروں میں خواتین امریکی صدر کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعروں پرمبنی بینرز اورپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرملک بھرمیں اپنے خلاف خواتین کے احتجاجی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا موسم خوشگواراورخواتین کے مارچ کے لیے بہترین ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوراقتدارمیں جوتاریخی معاشی ترقی کی اس کا جشن منائیں۔ خیال رہے کہ اس بار خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب امریکی وفاقی حکومت سینیٹ سے اخراجات کے لیے فنڈزکی منظوری نہ ملنے کے باعث جزوی طور پرمعطل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن امریکہ بھر سے آنے والی لاکھوں خواتین نے گلابی رنگ کی ہیٹ پہن کرواشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, احتجاجی, امریکہ, انٹرنیشنل, خواتین, مارچ, میں, ڈونلڈٹرمپ, کا, کےخلاف
No comments:
Post a Comment