Monday, 22 January 2018

کامیڈی کے بادشا امان اللہ ہسپتال میں زیرعلاج

https://goo.gl/kNyAvp

معروف پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو خرابی صحت کے باعث پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔  امان اللہ کو زیادہ تر اسٹیج پر پرفارمنس میں مہارت حاصل ہے، انہیں براہ راست پرفارمنس کے بادشاہ فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔



67 سالہ امان اللہ خان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 860 دن اور راتوں پر مشتمل طویل اسٹیج ڈرامے پر مسلسل فن کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ امان اللہ خان اسٹیج و ٹی وی پر براہ راست اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت کم سے کم 2 فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جب کہ انہوں نے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق امان اللہ ایک ہفتہ قبل سردی لگنے کے باعث بیمار پڑ گئے تھے، جس وجہ سے انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی بیماری پر اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کے لیے صحت کی دعائیں کیں، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔



— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 16, 2018

— IMRΛN KHΛN MUGHΛL (@Imrankhanmughal) January 15, 2018

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امان اللہ کو تشویش ناک حالت میں منتقل کرکے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، جہاں اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 16 جنوری کو پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے امان اللہ کی عیادت بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ان کے بہتر علاج کی ہدایت بھی کی۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...