https://goo.gl/aypjMm
انقرہ/واشنگٹن(نیو زڈیسک )ترک فوج نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر حملہ کردیا ہے، ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے ترک فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے ’عفرین‘ میں ترک فوج کیکارروائی کو ’
شام میں’عدم استحکام‘ کی سازش قرار دیا ہے۔ترک فوج کے ٹینک اور بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں شام کے اندر دخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ نیترکی پر شام میں فوجی کارروائی سے گریز پر زور دیا تھا۔امریکی حکام نے ترک فوج کی شام میں مداخلت کو ایک بار پھر مستردکردیا گیا ۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدارنے کہاکہ شمالی شام میں ترک فوج کی کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شام میں عدم استحکام کا موجب بن سکتی ہے۔درایں اثنا روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا کہ شمالی عفرین میں کفر جنہ اور اطراف میں موجود روسی فوج کو وہاں سے نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے عفرین سے روسی فوج کی نبل اور الزھراء کی طرف نکالے جانے کی اطلاعات کی تردید کی ۔لافروف کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں امریکا کی جانب سے ایک نئی فورس کی تشکیل شام کی وحدت کے معاہدوں کیخلاف ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 22 January 2018
ترک فوج نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر حملہ کردیا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment