Friday, 26 January 2018

خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر، 100ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان

https://goo.gl/REJtVd
سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت چار سال جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ستر ڈالر سے تجاوز کر گئی اور ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کےمارچ کے سودے 71 ڈالر 4 سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت چار سال کے بعد 65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی اور امریکی خام تیل کی قیمت 66 ڈالر 25 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں ڈالرکی قدر میں کمی اور امریکی خام تیل کے ذخائر میں ہوتی کمی کے باعث خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نےخام تیل کی قیمت سوڈالر فی بیرل تک ہونے کی توقع ظاہرکی ہے۔

خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔

واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب اوپیک اور روس نے اپنے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
Urdu Khabrain
100ڈالر, 3سال, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, امکان, بزنس, بلند, بیرل, ترین, تک, تیل, جانے, خام, سطح, فی, قیمت, پر, کا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...