Friday, 26 January 2018

جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی‘ 33 افراد ہلاک

https://goo.gl/XSXrRu

سیول: جنوبی کوریا کے اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 33 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب میں واقع شہرمریانگ میں واقع اسپتال میں آگ لگنے کے باعث 33 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیجونگ اسپتال میں آگ ایمرجنسی روم میں لگی جہاں پرزیادہ ترعمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال کی عمارت میں 200 افراد موجود ہیں جن میں سے 93 افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کوعمارت سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 70 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نےایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو جنوبی کوریا کے شہرجیکیون میں واقع ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Urdu Khabrain
33, Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آتشزدگی, اسپتال, افراد, انٹرنیشنل, جنوبی, میں, کوریا, کے, ہلاک

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...