https://goo.gl/SurA2j
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تجارتی صنعتی اور گھریلو صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔
ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو ڈسکلازی کے ساتھ جمعرات کے روز ڈیوو س میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس اب اضافی گیس اور بجلی موجود ہے۔وزیر اعظم نے پاکستان میں ای این آئی کی مسلسل موجودگی اور ملک کے عوام کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے اس کی کوششوں کو سراہا ۔
ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی صارفین کو توانائی کی مسلسل فراہمی میں تعاون کیلئے ای این آئی کی مکمل حمایت کااظہار کیا ۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment