https://goo.gl/DxVF62
ماؤنٹ ماؤنگانوئی(نیوزڈیسک): بابراعظم نے ون ڈے میں ناکامی کی تلافی ٹی 20 میں کردی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا بیٹ تقریباً خاموش رہا تھا تاہم فارمیٹ بدلتے ہی وہ بھی اپنی سوئی ہوئی فارم کو جگانے میں کسی حد تک کامیاب رہے، انھوں نے کیویز کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں اپنے باقی ساتھی
کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 109 رنز بنائے، جس میں 50 رنز ناٹ آؤٹ کی ایک اننگز بھی شامل ہے جس کی بدولت ان کی ایوریج 54.50 رہی، اس دوران اسٹرائیک ریٹ مگر 125.58 تھا۔دوسری جانب اوپنر فخر زمان نے اگرچہ تین میچز میں 33 کی اوسط سے 99 رنز بنائے مگر اس دوران اسٹرائیک ریٹ قابل قدر 145.58 رہا۔ آخری دو میچز کھیلنے والے احمد شہزاد نے 31.50 کی ایوریج اور 121.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 63 رنز اسکور کیے، کپتان سرفراز احمد نے 26.33 کی اوسط سے 79 اسکور کیے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 133.89 رہا۔ادھر بولرز میں شاداب خان نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لیں، اس دوران ان کی ایوریج بھی 14.80 رہی، اگرچہ انھیں تیسرے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد عامر کے نام رہا جنھوں نے تین میچز میں تین ہی وکٹیں لی اور ان کی ایوریج بھی 21.33 تھی تاہم اکانومی ریٹ 5.81 تھا۔ رومان رئیس اور فہیم اشرف نے 4، 4 وکٹیں لیں، دونوں کی ایوریج بالترتیتب23.00 اور 21.25 رہی۔ اگرچہ انھیں تیسرے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد عامر کے نام رہا جنھوں نے تین میچز میں تین ہی وکٹیں لی اور ان کی ایوریج بھی 21.33 تھی تاہم اکانومی ریٹ 5.81 تھا۔ رومان رئیس اور فہیم اشرف نے 4، 4 وکٹیں لیں، دونوں کی ایوریج بالترتیتب23.00 اور 21.25 رہی۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 30 January 2018
بابر اعظم نے کیویز کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ 109 رنز بنائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment