https://goo.gl/yLUNZ4
کوہاٹ (نیوزڈیسک)میڈیکل طالبہ عاصمہ کا قاتل مجاہد آفریدی عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ایس ایچ او کے ڈی اے تھانہ گل جانان کے مطابق کوتل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ
چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی۔گھر پہنچی تو پہلے سے ملزم مجاہد اپنے ساتھی صادق کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا جس نے فائرنگ کردی۔ عاصمہ کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ایس ایچ او کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا اور پہلے بھی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق عاصمہ قتل کیس کا نامزد ملزم مجاہد آفریدی عاصمہ کو قتل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچا اور وہاں سے عمرہ کے بہانے سعودی عرب فرار ہو گیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Tuesday, 30 January 2018
میڈیکل طالبہ عاصمہ کا قاتل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب فرار ہو گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment