Sunday, 7 January 2018

کينيا میں خوفناک ٹريفک حادثہ، 36 افراد جاں بحق

https://goo.gl/PrSzXk

افريقی ملک کينيا ميں ہولنکاک ٹريفک حادثے ميں چھتیس افراد جاں بحق اورسولہ زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ ملک کے وسطی حصے ميں ايک بس اور ايک لاری کے درمیان ہونے والی ٹکر سے پیش آیا۔



يہ حادثہ مغربی کينيا کے شہر بوسيا سے دارالحکومت نيروبی سفر کرنے والی بس اور ناکورو سے سفر پر گامزن ايک لاری کے درمیان پیش آيا جبکہ حادثے ميں دونوں ہی گاڑيوں کے ڈائيور ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ہے کہ جس شاہراہ پر يہ حادثہ پیش آيا اس پر اسی ماہ حادثات ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ پوليس آفيسر زیروارومے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتيش سے ظاہر ہوتا ہے کہ غالباً بس کے بريک نے کام کرنا بند کر ديا تھا، جس کے سبب يہ حادثہ پيش آيا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کينيا ميں سالانہ بنيادوں پر تقريبا3000 افراد ٹريفک حادثات ميں ہلاک ہوتے ہیں۔ تاہم حکام اس کا الزام بے پرواہی سے گاڑی چلانے والوں، ناقص گاڑيوں اور تيز رفتاری پر عائد کرتے ہیں جبکہ مبصرين کے مطابق سڑکوں کی ابتر حالت اور کسی بھی قسم کی ديکھ بھال کے فقدان پر اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...